صدر ٹرمپ نے پھر سے اوباما ہیلتھ کیئربل میں ترمیم کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا
امریکی صدر ٹرمپ اپنے طریقے سے ملک کو چلانا چاہتے ہیں، ری پبلیکن امریکی سینٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل منظورکرانے میں ناکام رہے ہیں، صدر ٹرمپ کو ہیلتھ کیئر بل میں ترمیم کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا سہار لینا پڑ گیا، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط دکھا کر خود کو فاتح ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ کسی بھی وقت چیلنج ہو سکتا ہے، اس سے قبل اوباما ہیلتھ کئیر بل کو ترمیم کے لیے کئی بار پیش کیا گیا لیکن ری پبلیکنز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ہیلتھ کئیر بل کے حق میں امریکا بھر میں مظاہرے بھی ہوئے، جن میں بل برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا