مسلم لیگ ن نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔ عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،قوم اس کے خلاف تیار ہو اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہےاور یہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کو ختم کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عدالت پر حملے کا شریفوں کی تیس بلین کی کرپشن کو بچانے کے لئے تھا، آج درباری احسن اقبال کا عدالت کے باہر رینجرز سے متعلق ڈراما سمجھ آیا جو نیب جج کو غیر محفوظ کرنے کے لیے تھا۔