رہنما تحریک انصاف بابراعوان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کوچیلنج کرنےکااعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ سنا دیا , جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے فیصلے کوچیلنج کرنےکااعلان کر دیا ،، اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وارنٹ جاری کرناتوہین عدالت بنتی ہےیانہیں،، اسکوابھی دیکھنا ہوگا،، الیکشن کمیشن کےنشانےپرصرف پی ٹی آئی ہے، بابراعوان نے کہا کہ کرپٹ مافیا کےمقدمات کو انجام تک پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کی جدو جہد کو کوئی نہیں روک سکتا ،، پاکستان کی ریاست کوفوری نئےمینڈیٹ کی ضرورت ہے،، ملک میں فوری طور پر نئے الیکشنز کی ضرورت ہے