اسحاق ڈار کا نام دور دور تک پانامہ میں شامل نہیں ہے,دانیال عزیز
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نام دور دور تک پانامہ میں شامل نہیں ہے ،، جماعت اسلامی اور شخ رشید کی درخواست میں اسحاق ڈار کا نام شامل نہیں ،، اسحاق ڈار کےخلاف سیاسی کیس چلایاجارہا ہے،، جس جس کوٹارگٹ کرنا تھااسےلپیٹ میں لےلیاگیا ہے، انھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرسپریم کورٹ نے نہیں کھولی ،، 522صفحات اعتراضات کی نذر ہیں ،، پانامامیں شامل کسی ایک شخص کوعدالت کاسامنا نہیں کرنا پڑا ,احتساب صرف نوازشریف اورانکے خاندان کاہورہا ہے باقیوں کا نہیں،، ایس ای سی پی رپورٹ میں جہانگیرترین کااعتراف جرم ہے ،، ایس ای سی پی کی رپورٹ کو غائب کردیا گیا ، دنیا بھر سے1962کا ریکارڈ منگوایاجارہا ہے،، چندسال پہلے کا ریکارڈ نہیں منگوایاجارہا،