فاٹا کی اکثیریت خیبرپختونخوا میں انضمام چاہتی ہے. رہنماتحریک انصاف نعیم الحق
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے حکومت پر خوب تنقید کی ،، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کا کے پی کے میں انضمام جلد ازجلد یقینی بنایا جائے،، فاٹا کی اکثیریت خیبرپختونخوا میں انضمام چاہتی ہے، نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ،، پاکستان کی معیشت لڑکھڑارہی ہے ، حکومت کامعاشی اورسیاسی دیوالیہ ہوچکا ہے،، حکومتی وزراکام نہیں کررہے،جھوٹ پرجھوٹ بول رہےہیں،، حکومت کو معاملات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا