چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے ،، احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا،، کہا نواز شریف نے 300 ارب کی کرپشن کی ہے،، اگر انہیں منی لانڈرنگ پر سزا ہوگئی تو ان کا باہر پڑا ہوا سارا پیسہ پاکستان واپس آئے گا،، احتساب سے بچنے کیلئے عدالت پر حملہ کیا گیا، عمران خان نے کہا اگر آج جیسے واقعات دوبارہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ،، اگر شاہد خاقان عباسی کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو جائے ،،جمہوریت نہیں جانے دیں گے. عمران خان نے آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،، اور انہیں پاکستان کیلئے بیماری قرار دے دیا ،، کہا آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف بات کرنا قیامت کی نشانی ہے،، کپتان نے ایک ہی سانس میں نواز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کو چور ، ڈاکو اور لٹیرا بھی قرار دے دیا، عمران خان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان نے قبائلی علاقے کا انضمام روک کر بڑا ظلم کیا،، ایزی لوڈ اور ڈیزل پرمٹ پر بکنے والے لوگ آج لیڈر بنے پھرتے ہیں۔۔ ہم ڈاکوؤں کو جیل میں ڈالیں گے اور ان کا سوشل بائیکاٹ کریں گے