ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، احمدیوں کو مسلمان قرار نہیں دی.وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ
وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے بیان منسوب کرنے کی کوشش کی گئی کہ احمدی غیرمسلم نہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، جو مسلمان ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام غیرمسلموں کو مکمل مذہبی اور شہری آزادی دیتا ہے، احمدی کمیونٹی کو غیرمسلم اقلیت کے طور پر مذہبی آزادی کی رعایت نہیں دی جا سکتی، اس پر علماء متفق ہیں، احمدی خود کو مسلمان ظاہر کر کے تبلیغ کرتے ہیں یہ بالکل غلط ہے، رانا ثناءاللہ نے نیب کورٹ میں وکلاء پر ہونے والے تشدد کی بھی پرزور مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ نیب کورٹ نہ وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کے، نیب کورٹ کے رجسٹرار کو تمام صورتحال پر انکوائری کرنی چاہئیے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، نیب کا پراسیس انکوائری کے بغیر چلایا جارہا ہے، اور جلد بازی میں ریفرنسز بنائے جا رہے ہیں، جج صاحب ایک ہی بات کرتے ہیں کہ چھے ماہ میں فیصلہ کرنا ہے، نیب ثابت کرے شریف خاندان نے کہاں منی لانڈرنگ کی، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل کیا، عوام اپنا فیصلہ دو ہزار اٹھارہ میں دیں گے