جمہوریت کے علاوہ ملک میں ترقی کاکوئی دوسراراستہ نہیں ہے.وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
اٹک کے علاقے جھنڈیال میں ، تیل و گیس کے منصوبے جھنڈیال ون کا افتتاح کرنے کے بعد، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ،،ان4سالوں میں ملکی سطح پرمعمولی کام نہیں ہوئے،، پاکستان میں آج صارفین کو 24 گھنٹے گیس مل رہی ہے،، نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ جمہوریت پروان چڑھے گی تو ملک میں ترقی ہوگی،، اس کے علاوہ ملک میں ترقی کاکوئی دوسراراستہ نہیںہے ،، ٹیکنوکریٹ حکومت نے پہلے کچھ دیا اور نہ آئندہ کچھ دے سکے گی،، چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں،، آئندہ عام انتخابات میں عوام جوفیصلہ کریں گے قبول ہوگا،جھنڈیال ون منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ایسے ذخیرے دریافت ہوتے رہیں گے،، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران 103 تیل اورگیس کے ذخائر ملے ہیں،، جھنڈیال ون منصوبے کاافتتاح بہترمستقبل کی نویدہے،، اب پورے اٹک کوگیس مہیاکی جائے گی