حکومت کا رویہ جمہوری نہیں،گرفتاریوں کے احکامات واپس نہ لیے گئے تواحتجاج کریں گے,رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنرنے حکومت پنجاب کے حکم پرلیگی کارکنان گرفتارکئے ہیں۔ہمارے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں،،انھوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرست تیارکی گئی ہے۔میری کردارکشی کی بھرپورمہم چلائی جارہی ہے۔حکومت میری کردارکشی کیلئے کم ظرفی پراترآئی ہے۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ جمہوری نہیں،،چودہ اکتوبرکے الیکشن کوچوری نہیں کرنے دیں گے،،گرفتاریوں کے احکامات واپس نہ لئے گے تواحتجاج کریں گے