پاکستان نے پانچویں ایشین چمپئنزٹرافی کے لئے ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمان میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا،ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، عرفان سینئر ،علیم بلال، مبشرعلی، محمد توثیق، تصورعباس، اعجاز احمد، عرفان جونئیر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بٹّہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں، ایشین چیمپئینز ٹرافی 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گا۔