امریکہ کے خصوصی مندوب کے طالبان سے مذاکرات
افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زادنے دوحہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کئے ہیں
امریکی روزنامے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ فریقین میں کیاگفت وشنیدہوئی ہے۔افغان نژاد خلیل زادطالبان کومذاکرات کی میزپرلانے کے خواہشمند ہیںانہوں نے افغانستان میں مصالحت کے لئے حال ہی میں علاقائی ممالک کاپہلا دورہ کیا۔چارماہ میں دوسری بارامریکی حکام اورطالبان نمائندے آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔