پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن انیس سو اٹھہر سے ہر سال تیرہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ دن منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہےدنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مناسب احتیاطی تدابیر سے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔