ملک کے شمالی و پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےخنکی میں اضافہ ہوگیا۔
ملک کےمختلف شہروں میں موسم نے انگڑائی لے لی، شمالی و پہاڑی علاقوں میں موسم خنک ہو گیا، تو بالائی و میدانی علاقوں میں کہیں موسم گرم و خشک تو کہیں جزوی ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوئں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش کالام اور کاکول میں ریکارڈ کی گئی۔