مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے
مقبوضہ وادی کشیر میں قابض اور درندہ صفت بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا،قابض بھارتی فوج نے پلواما میں محاصرے کے دوران نہتے کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیاشہید ہونے والے کشمیری کی شناخت شبیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے ،دوسری جانب واقعے کے بعد بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے پلواما میں کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ کٹھہ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے