ضمنی انتخابات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے
ملک کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اختیار کردہ نظام کے تحت دنیا کے کسی بھی حصے میں مقیم پاکستانی کسی بھی انٹرنیٹ سے منسلک ڈیوائس کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ آئی ووٹنگ میں شامل ہونے کے لیے الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم سات ہزار تین سو چونسٹھ ووٹرز کو پاس ورڈز بھی جاری کر دیے ہیں۔ رجسٹرڈ آئی ووٹرز بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔