ڈالر اور روپے میں فرق کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عبد الرزاق داؤد

Oct 13, 2018 | 13:52

اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیح معاشی بہتری ہے، ہم ڈالر اور روپے میں فرق کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت رزاق داود نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا جہاں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس ریفارمز پر کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ورکرز کی ویلفیئر اور پروویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی اسٹیل ملز میں کھا لیے گئے، چیئرمین ایف بی آر پر عزم ہیں کہ عوام کا پیسہ لائیں گے۔رزاق داود نے کہا کہ ہمیں امپورٹ کے کلچر کو ختم کرکے ایکسپورٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہرسال 40لاکھ نوجوان نوکری کے حصول کے لیے مارکیٹ میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ، بہتری گزشتہ برس آئی جب پرائم منسٹر نے ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کا اعلان کیا تھا، جون 2019 میں پاکستان کی ایکسپورٹ 25بلین ڈالر پر لے آئیں گے۔مشیر وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان ٹریڈ ڈیفسٹ کو دور کرنے پر مذاکرات کیے، تاجروں اور صنعت کاروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کاروبار آزادی سے کریں کسی کو ناجائز تنگ نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہو گی جن کے خلاف پہلے سے کیسز چل رہے ہیں۔رزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ کرپشن خاتمے میں ساتھ دیں، 70سال ہو گئے کب تک سبسڈی دیں؟۔

مزیدخبریں