لاہور:گڑھی شاہو میں کریکر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر سے دھماکہ خیز اشیا سمیت مشکوک چیزیں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع گھر میں کریکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے فورا بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ جس گھر میں دھماکہ ہوا وہاں سے دستی بم سمیت دیگر مشکوک اشیا بھی ملی ہیں جن کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔