چنیوٹ:دریا میں ڈوبنے والے 2 لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں.
چنیوٹ میں ریسکیو اہلکاروں نے دریا میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لیں ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے قریبی گاؤں میں دریائے چناب میں ریسکیو 1122 نے طویل آپریشن کے بعد ڈوبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،گذشتہ روزمچھلیاں پکڑتے ہوئے تین لڑکے دریا میں گرکے ڈوب گئے تھے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ریسکیو کے مطابق ڈوب کر مرنے والوں میں بارہ سالہ اسد اور چودہ سالہ یاسین شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے لڑکے کو گذشتہ روز مقامی افراد نے دریا سے بحفاطت نکال لیا تھا۔