منگلا ڈیم کے نام فارمی مچھلی کی مہنگے داموں فروخت جاری

Oct 13, 2018 | 17:15

اسلام گڑھ میں منگلا ڈیم کے نام فارمی مچھلی کی مہنگے داموں فروخت جاری،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ارباب اختیار نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ بازار میں مچھلی فروشوں نے منگلا ڈیم کے نام عوام علاقہ کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔پنجاب کے مختلف فارموں سے آنے والی سنگاڑا ،راؤ،تھیل ،ملی ودیگر مچھلوں کو منگلا ڈیم کی مچھلی کا نام دیکر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔سنگاڑا 600روپے،ملی550،راؤ اور تھیل سمیت ٹھپرا مچھلی 300روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ارباب اختیار نے مہنگے داموں مچھلی کی فروخت پر آنکھیں موند لیں اور عوام علاقہ کو لوٹنے کے لئے مچھلی فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ۔اہلیان اسلام گڑھ نے فوری طور پر مہنگے داموں فارمی مچھلی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں