انڈیا ایک سرجیکل اسٹرائیک کرے گا تو پاکستان دس کرے گا،پاک فوج کا بھارت کی دھمکیوں پر منہ توڑ جواب
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ انتخابات کو تاریخ کے شفاف ترین الیکشن قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنی خواہش کے مطابق ووٹ ڈالا، فوج پر دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت بھی لائیں،فوج اب پہلے سے مختلف ہے اور جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے، یہ سب سے منظم ادارہ ہے، دیگر تمام ادارے بھی مضبوط ہونے چاہئیں، آج کا پاکستان کل سے بہتر ہے، قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے، فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرئیک کے حوالے سے جھوٹ بولتا ہے، اگر بھارت ایک سرجیکل اسٹرئیک کرے گا تو دس کریں گے۔ اس فوج کے جرنیلوں نے ہتھیار اٹھا کر جنگ لڑی ہے، جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو، وہ ٹوٹ جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات پر اسمبلی میں بات چیت ہونی چاہیے، ملک اچھے حالات کی جانب گامزن ہے، سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، اسے تحفظ دینا پاک فوج کی ذمہ داری ہے۔