اندرون و بیرون ملک آمدورفت کی 9 پروازیں منسوخ ، 4 تاخیر کا شکار
حکام کے مطابق پروازیں کا شیڈول جہازوں کی عدم دستیابی اور تکنیکی وحوہات کی بنا پر متاثر ہے،ایئر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں، اسی طرح پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296سمیت پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ ایئر کی ارمچی سے آنے والی پرواز 6017پندرہ منٹ تاخیر سے پہنچی جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760چالیس منٹ تاخیر سے دن ساڑھے گیارہ بجے پہنچے گی۔