مقبوضہ کشمیر میں زندگی سسکنے لگی، کرفیو کا 70واں روز
5اگست کوآرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا آج 67واں روز ہے،دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں زندگی سسکنے لگی ہے اوروادی میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے،وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 10 ویں جمعہ کو بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی تھی۔ وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران کئی کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ دوسری جانب وادی بھر میں قابض بھارتی فوج نے جگہ جگہ پہرے لگا رکھے ہیں جبکہ وادی میں بھارتی فوج نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ترک نہ کیا جبکہ مودی سرکار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہے اور وادی میں قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔وادی میں موبائل فون،انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں اور وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت برقرارہے۔