ن لیگ کا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آج ملاقات کا اعلان
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے درمیان آج رات آٹھ بجے پشاور میں ملاقات طے پا گئی، مسلم لیگ ن آج کی ملاقات کے تناظر میں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنا لائحہ طے کرے گی. مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام کی قیادت آج رات اٹھ بجے پشاور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی. اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے باضابطہ اپنے مذاکراتی وفد کا اعلان کر دیا جس میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور امیر مقام شامل ہوں گے، مسلم لیگ ن کا وفد جمیت علمائے اسلام کی قیادت کو نواز شریف کا جیل سے لکھا گیا اصلی خط پیش کرے گا.