وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑے،علی امین گنڈاپور
امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈاپور نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے آگے آئے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑے۔ وفاقی وزیر نےکہا کہ بھارت نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزیاں کیں اور علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری وادی کشمیر میں خون بہایا جارہا ہے اور بھارتی فوج شہریوں کو شہید کررہی ہے اور تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔