قلعہ عبداللہ،سیہون میں ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق،2زخمی
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور سندھ کے ضلع دادو کے علاقہ سیہون میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ قلعہ عبداللہ میں کوژک ٹاپ کے مقام پر کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔جبکہ دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو کے علاقہ سہیون میں انڈس ہائی وے پر ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں گھس گیا۔ واقعہ کے نتیجہ میں ہوٹل کے باہر چارپائیوں پر سوئے دو افرد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں رفیق خاصخیلی اور امجد میمن شامل ہیں۔