برٹش ایئرویز کا برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز
لاہور : برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی ، پروازکی آمدپرہلی پروازلاہورپہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا، برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنےہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔ پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا، برٹش ایئرویز کی پرواز دو سوسے زائد مسافر لے کر لندن جائے گی۔