کراچی: بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی کے علاقے فشریز میں کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی کشتیاں جل گئیں۔ کراچی میں بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر آپریشن میں کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی 8 کشتیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ کولنگ کا عمل جاری ہے جو مزید چند گھنٹے جاری رہے گا