حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینر ذہنیت کی مسلط حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہے۔جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلیں، گوجرانوالہ کا جلسہ ہوکر رہے گا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر ذہنیت کی مسلط حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہے۔ وزیراعظم ہاؤس، وفاق اور پنجاب کابینہ اجلاس میں صرف گوجرانوالہ جلسہ موضوع بحث ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، معاشی بدحالی، آٹا اور چینی کی چوری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی پر مسلط ہوکر کنٹینر کی سیاست کی جارہی ہے۔ حکومت جتنی چاہے رکاوٹیں کھڑی کرے گوجرانوالہ کا جلسہ ہو کر رہے گا