وزیر منصوبہ بندی کاکورونا کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کی پاسداری پر زور
منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے ماسک کے استعمال سمیت احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ آج اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کو روکنےکےلئے احتیاط ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے بطور قوم اورتمام فریقوں نےدرست اقدامات کئے جس سے ہمیں زندگیاں بچانے اور مرض پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا بھرپور تعاون کوروناوائرس کے خلاف ہماری کامیابی میں اہم رہاکیونکہ انہوں نے اس وبا کا پھیلاو روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے۔