لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کی موٹروے ریپ کیس کی کوریج پر پابندی کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی، عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، اس موقع پر چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا مقدمہ کی کارروائی سے متعلق رپورٹنگ کرسکتا ہے،رائٹ آف انفارمیشن کے تحت عوام کو آگاہی سے نہیں روکا جاسکتا ، آئین کے تحت رائٹ ٹو انفارمیشن پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔چیف جسٹس قاسم خان نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو جیسا نہیں چلے گا، میڈیا ملزم اور متاثرہ افراد کی فیملی کی تصاویر نہیں چلائے گا۔