16اکتوبرکاجلسہ نالائق اورنااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ راناثناء اللہ
مسلم لیگ( ن )پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ حکومت سے نجات صرف اپوزیشن نہیں22 کروڑعوام اوربعض حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں جو اُسے نااہل ٹیم اورناکام ترین قراردے رہے ہیں۔ایک طرف جلسوں میںرکاوٹ نہ بننے کے دعوے جبکہ دوسری طرف گوجرانوالہ جلسہ کوناکام بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جوکہ سیاسی منافقت ہے ۔بینرز،بورڈ،فلیکس اتارے گئے جبکہ سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر کی ایک کارنرمیٹنگ میںسائونڈ سسٹم اٹھالیاگیا۔ان خیالات کاظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئرنائب صدر آفتاب اکبر چوہدری کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیاجس میںچوہدری سجادفریدی جٹ،طیب چوہدری،آصف گوندل،ملک فاروق اورملک اکبرعلی بھی شامل تھے۔اُنہوں نے کہاکہ کسی باغی انصاری سے انتشارکے لئے حب پاکستان کے نام پر ریلی نکالی جائے ،دوسرے شہروں سمیت مقامی کارکنوں کوگرفتاراورروکنے کی کوشش کی جائے اس کے باوجودحکومتی نجات کے لئے تحریک کامیاب ہوگی۔حکومت کو گرفتاریوں کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔16اکتوبرکاجلسہ نالائق اورنااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔عوام جلسہ کاکومیاب کرکے حکومت سے نفرت اورمیاں نوازشریف سے محبت ثابت کریں گے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاکہ جلسہ میںرکاوٹ بننے کے لئے بعض وزراگوجرانوالہ بیٹھے ہیں،سی پی اوکوتبدیل کیاگیاہے جبکہ دیگرسینئر آفیسرز کوٹارگٹ دیاگیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران پوزیشن اوراداروں میں تصادم کی سازش میںمصروف ہیں مگرپی ڈی ایم پرامن اورجمہوری طریقہ کارکے مطابق تحریک چلائے گی۔مہنگائی سے متعلق اُن کاکہناتھاکہ عمران خان 11باراس پرنوٹس لے چکے ہیں اورنوٹس کی وجہ سے100اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اُنہوں نے سوال کیاکہ وزیراعظم کس کے خلاف کارروائی کریں گے؟۔چینی سکینڈل کے وہ خودذمہ دارجبکہ سارامافیا اُن کی پناہ میں ہے۔ ٹائیگرفورس مہنگائی کنٹرول کرے گی؟۔