کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 203 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 203 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار6کی سطح پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔210 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 127کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر6 پیسے کے اضافے سے 163.81 سے بڑھکر163.87 پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے اضافے کے بعد 164.20 سے بڑھ کر164.30 پر پہنچ گیا۔