مشرف ، زرداری اوریوسف رضا گیلانی سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دیکر خارج
لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔ درخواست گزار رانا علم الدین ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالت نے تمام درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔