وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے پہلے سہ ماہی جائزہ اجلاس کی صدارت
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے پہلے سہ ماہی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر صوبائی محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 پر بر وقت تشکیل کردہ پالیسیوں اور مضبوط مانیٹرنگ سسٹم پر منصوبہ بندی وترقیاتی بورڈ کی تعریف کی جو کہ اے ڈی پی 2021-22کے ہموار عملدرآمد کے ساتھ ساتھ خود وزیر اعلیٰ کی دی گئی ہدایات کی روشنی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی اچھی شروعات کا باعث بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے نفاذ اور خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کو تعریفی خط بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنڈز کے کم استعمال پر صوبائی محکموں کو کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کا بروقت اور صیحح استعمال حکومت کی ذمہ داری ہے جسے محکموں کو متعلقہ شعبوں میں پوری دیانتداری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن حکومت کا عزم مضبوط ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ حکومت نے مقرر کردہ مقاصد کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلیاں لائی ہیں اور ہر شعبے کو بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اقدامات موجودہ مالی سال کے بجٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کے فنڈز کےمناسب استعمال کو بھی تسلیم کیا۔ میڈیا کا ایک طبقہ ناراضگی کے خطوط سے متعلق ہدایات کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتا رہا ہے اور پی اینڈ ڈی ذرائع نے اس بیان کے ساتھ پورے تناظر کی وضاحت کی ہے۔