سہ فریقی ٹی 20 سیریز:بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلیے 174 رنز کا ہدف

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان کی جیت کیلیے 174 رنز کا ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسین شانتو نے 12 رنز جب کہ سومیا سرکار نے 4 رنز بنائے۔ بعدازاں لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ شکیب الحسن نے بھی 3 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 42 بالز پر 63 رنز بنائے اور نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اننگز کے آخری لمحات میں بنگلادیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نور الحسن نے 2 اور جب کہ محمد سیف الدین 1 بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر محمد وسیم نے 2، نسیم شاہ نے 2 جب کہ لیگ اسپنر محمد نواز نے 1 وکٹ لی۔ سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، محمد حسنین اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔