پاکستان میں کورونا کے وار نا تھم سکے،57نئے کیسز رپورٹ
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 57نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.48 فیصدرہی جبکہ کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔