ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیارکرگیا
تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کے بعد ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آگیا ہے جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں بھی بریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لیسکو کا سسٹم بھی ٹرپ کر رہا ہے، گرڈ فریکوئنسی بھی50 سے نیچے چلی گئی ہے جو تشویش ناک ہے ، لیسکو کےکئی گرڈ اسٹیشن ایک ساتھ بندکیے جا رہے ہیں۔