پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا

اسلام آباد: پمز ہسپتال کے چار رکنی میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو فٹ قراردے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے طبی معائنے کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی۔سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں اعظم سواتی کو میڈیکلی فٹ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اعظم سواتی جسمانی اورذہنی طورپرتندرست ہیں ۔ اعظم سواتی کے دل میں 3 سٹنٹ لگے ہوئے ہیں۔ اعظم سواتی عرصے سے بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا تھے ، اعظم سواتی دل کے امراض کی ادویات لے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ الٹراساؤند، ای سی جی اور ایکسرے کیے گئے۔ معائنہ کے دوران اعظم سواتی کا بلڈ پریشر اور دھڑکن ٹھیک تھی۔اعظم سواتی کا 2016 میں انجوگرافی ہوا تھا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اعظم سواتی کا میڈیکل پرچاررکنی بورڈ نے معائنہ کیا۔