عمران خان ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم نے اس فتنے کو ہٹا کر سازش کو ناکام بنایا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں سے اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، انہیں سازش کے تحت ملک کے خاتمے کیلئے لایا گیا، ہم نے اس فتنے کو ہٹا کر سازش کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آزادی کی بات کرتا ہے،یہ آزادی نہیں آوارگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں اس کی بیرونی ملک سے فنڈنگ ثابت ہوئی،اس بار یہ ووٹ کا حق چوری نہیں کر سکتا ،صدر مملکت نےبھی کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ہے۔