ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن, پاکستان اندیھرے میں ڈوب گیا

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی تھی جسے بحال کردیا گیا ہے۔ کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث کے الیکٹرک کے تمام فیڈرز بند ہوگئے تھے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
وزرات توانائی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے جس سے متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں۔