واشنگٹن ایئرپورٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ‘نعرے’
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بین الاقوامی اداروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے جہاں واشنگٹن میں ڈیلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نامعلوم افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی امریکا میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے اور مذکورہ اداروں کے عہدیداروں سے براہ راست مذاکرات کا بھی امکان ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرخزانہ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ باہر نکل رہے ہیں اور ان ہر جملہ کسا جارہا ہے۔
ویڈیو میں مذکورہ شخص کو اسحٰق ڈار کو ‘چور چور’ کہتے سنا جاسکتا ہے۔