سانحہ بلدیہ ٹاون کی ابتدائی رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کردی گئی، بجلی کے ناقص نظام اورخراب وائرنگ کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی۔

ڈی آئی جی سی آئی ڈی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے سانحہ بلدیہ کی ابتدائی رپورٹ اعلی حکام کوپیش کی۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں بجلی جانے کے بعد جنریٹرکی پوری سپلائی نہ ملنے سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جوبوائلرتک پہنچی توزوردھماکہ ہوا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جب آگ لگی تو فیکٹری مالکان اورانتظامیہ ملازمین کی جان بچانے کے بجائے بیس منٹ میں چلے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں نصب دروازے کے وائرالیکڑانک سسٹم سے جڑے ہوئے تھے جس کے باعث مزدورباہرنہیں نکل سکے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اعلیٰ حکام کوپیش کردی گئی ہے جسے آج شام ڈی کورٹ کرلیا جائے گا۔