چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس آج ہورہاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس آج جنرل ہیڈ کواٹرز راولپنڈی میں ہورہاہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے حوالےسے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق جنرل کیانی کانفرنس کے شرکا کو اپنے متوقع دورہ روس کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔۔۔۔