خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے رضا کاروں کی گاڑی ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دی. پانچ رضاکارجاں بحق ۔

تحصیل لنڈی کوتل کے بازارذقہ خیل میں امن لشکر کے رضاکار معمول کے گشت پرتھے کہ راستے میں دہشتگردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار پانچ رضاکار جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کوتحویل میں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا۔شدت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔