بھکرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےخاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

بھکرکےنواحی علاقےموضع لک کلاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمیاں بیوی اورانکےآٹھ سالہ بیٹاجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس نےلاشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔ذرائع کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کےباعث پیش آیا۔