چترال میں ریشن کے مقام پردریا میں جیپ گرنے سے ڈرئیوارسمیت پانچ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

مسافرجیب چترال سے مستوج جارہی تھی کہ ریشن کے مقام پردریائے چترال گرگئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوارپانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رضا کاروں کی طرف سے لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ چترال کی بیشترسٹرکیں دریا کے کٹاؤکی وجہ سے جگہ جگہ تنگ اورخطرناک ہوگئی ہیں جوآئے روزحادثے کا سبب بنتی ہیں، لیکن انتظامیہ مسلسل غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔