سپین کے جادوگر باؤلر سعید اجمل آئی سی سی اکی ایک روزہ رینکنگ کے بعد ٹی ٹونٹی باؤلنگ میں بھی پہلے پوزیشن پر قابض ہوگئے۔

پاکستان کے مایہ ناز سپین باؤلر سعید اجمل آئی سی سی ایک روزہ میچوں کی باؤلنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان تھے، اب آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹی ٹونٹی میں سعید اجمل سات سو بیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کے سپینر گریم سوان سات سو چالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں ٹاپ ٹین باؤلرز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی چھ سو تریسٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔