کراچی واقع میں عینی شاہدین کے بیانات سے ایسے لگ رہا ہے کہ اس کارروائی میں شر پسند عناصر ملوث ہیں۔ رحمان ملک
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے سانحہ میں عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق ایسا نظر آرہا ہے کہ واقع میں شر پسند عناصر ملوث ہیں تاہم صوبائی حکومتوں کی جانب سے تفصلی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نے دو سو چونسٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ کہ لاہور مین پچیس جانیں ضائع ہوئی ہیں لیکن وزیراعلیٰ متحرک نظر نہیں آ رہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلڈنگز کا جائزہ لینا اور ان میں فائر سیفٹی قوانین کو نافذ کرنا صوبائی حومت کا کام ہے