کراچی اور لاہور میں ہونے والے حادثات کی تحقیقات کے لئے فوری طورپرعدالتی کمیشن قائم کرکے زمہ داران کوکڑی سزا دی جائے۔ اراکین قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چئیرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اے این پی، مسلم لیگ فنکشنل اوراین پی پی کے اراکین نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ جاری رکھا۔ ایم کیوایم کے ارکان سانحہ بلدیہ کا سوگ مناتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاہوراورکراچی کے سانحہ سمیت امریکہ میں توہین آمیز فلم چلانے کے خلاف قراردادیں اتفاق رائے سے منظورکرلی گئیں، توہین آمیزفلم چلانے کے خلاف قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی پادری نے توہین رسالت کے ذریعے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کیے۔ دوسری قرارداد میں سانحہ کراچی اورلاہورکے زمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوان میں حزب اختلاف کے اراکین نے کراچی اورلاہور سانحات پرحکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔