نگران وزیراعظم کے لئے سات نام دیگر سیاسی جماعتوں کو بجھوا رہے ہیں، تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد دونام دیئے مگر انقلاب کا نعرہ لگانے والے مکر گئے. چوہدری نثارعلی خان

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابط کیا گیا ہے اور سات نام تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کواعتماد میں لیں گے۔ امیدواروں کے نام ظاہرنہ کرتے ہوئے چوہدری نثارنے صرف اتنا بتایا کہ سات ناموں میں ججز،وکلاء لیڈر،اہم سیاسی اور قومی شخصیات شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر شیعب سڈل اور رزاق داؤد کا نام بھیجا گیا تھا لیکن اب تحریک انصاف اسکی تردید کر رہی ہے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ انہوں نے سید منورحسن، آفتاب شیر پاؤ، حاصل بزنجو،اختر مینگل اورمحمود خان اچکزئی سے بھی رابط کیا ہے جبکہ غوث علی شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ میں قادرمگسی پیر پگاڑو جلال محمود شاہ اور سنی تحریک سمیت تمام نیشنلسٹ پارٹیوں سے رابطہ کرے